ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی :این آر آئی کے گھر کا تالاتوڑکر لٹیروں نے اُڑالی پچاس لاکھ مالیت کے زیورات اور نقدی

اڈپی :این آر آئی کے گھر کا تالاتوڑکر لٹیروں نے اُڑالی پچاس لاکھ مالیت کے زیورات اور نقدی

Sun, 07 May 2017 13:57:38    S.O. News Service

اُڈپی 7؍مئی (ایس او نیوز)کیڈی یور امبل پاڈی نامی علاقے میں واقع ایک غیر رہائشی ہندوستانی(این آر آئی ) کے گھر میں ڈاکہ ڈالتے ہوئے پچاس لاکھ مالیت کی زیورات پر ہاتھ صاف کیے جانے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ لٹیروں نے خلیجی ملک قطر میں برسرروزگاردیواکر پجاری کے گھر"امر دیپ"کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔اس مکان کے گراونڈ فلور پر کرایہ دار رہتے ہیں، جبکہ گھر کے افراد پہلے منزلے پر قیام کرتے ہیں۔ لیکن گزشتہ تین مہینوں سے چونکہ گھر والے دیواکر پجاری سے ملنے کے لئے قطر گئے ہوئے تھے اس لئے اس میں تالا لگا ہواتھا،جبکہ نچلا مکان بھی تقریباً دو مہینے سے بند تھا   کیونکہ کرایہ داردامودر راؤ بیماری کی وجہ سے منگلورو میں زیر علاج ہیں۔

چوری کی واردات اس وقت روشنی میں آئی ،جب دیواکر پجاری اوراس کے گھر والے قطر سے شہر پہنچے۔معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ لٹیروں نے گھر اور الماریوں کے تالے توڑکر دیواکر کے مکان سے پچاس لاکھ مالیت کے زیورات اڑالئے ہیں ، جبکہ دامودر راؤ کے مکان سے پانچ ہزار مالیت کے زیور او ر پندرہ ہزار روپے نقد ی پر ہاتھ صاف کیا ہے۔
پولیس کے اعلیٰ افسران اور دیگر اہلکاروں نے موقعۂ واردات پر پہنچ کر جائزہ لیا اور ڈاک اسکواڈ و دیگر ماہرین کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


Share: